میلوارڈ: میلوارڈ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی طریقوں سے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا۔ گزشتہ روز علاؤہ زاوہ میشو میلا کے مقام پر نوجوان ملک سعد کی لاش ملی تھی، جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔
ڈی پی او خیبر وقار احمد کے فوری نوٹس پر ایس ایچ او شمشاد خان کی نگرانی میں ایڈیشنل ایس ایچ او لعل کلام کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے مشتبہ افراد سے انٹروگیشن اور سائنسی تفتیش کے بعد اصل ملزم ایمل خان ولد نور حسن قوم افغان کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا، جبکہ پولیس نے اس کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا پستول اور مقتول کا موبائل فون بھی برآمد کر لیا۔ ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے حوالات تھانہ میلوارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او خیبر نے تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور فوری طور پر سرٹیفکیٹس دینے کے احکامات جاری کیے۔ مزید انکشافات متوقع ہیں۔
