سوات کے علاقے کالام کے نواحی گاؤں اتروڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان شبیب الرحمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر کالام ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب سوات کے علاقے خوازہ خیلہ کے گاؤں باغ ڈھیر میں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے نوجوان محمد عاصم جاں بحق جبکہ سلیمان شدید زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر کار نے سڑک کنارے کھڑے دوستوں کو کچل دیا اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر زخمی اور جاں بحق نوجوان کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
