لنڈی کوتل: خیبر پختونخوا ٹیک بال چیلنجر کپ 2026 لنڈی کوتل کے پیس ٹیک بال اکیڈمی، حمزہ بابا پارک میں اختتام پذیر ہوگیا۔

ٹورنامنٹ کے فائنل میں پشاور کے حسنین ریاض اور منیم صدیقی نے خیبر کے بلال آفریدی اور مسعود خان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے 24 بہترین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ایونٹ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر خیبر، خیبر ٹیک بال ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس خیبر اور قاضی کولا کے تعاون سے کیا گیا۔

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اختر رسول شنواری تھے، جبکہ قاضی مومن آفریدی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خیبر اسپورٹس کے صدر معراج الدین شنواری، آرگنائزر ابراہیم شنواری، خیبر پختونخوا ٹیک بال ایسوسی ایشن کے وائس پریزیڈنٹ شفیق احمد اور پاکستان ٹیک بال فیڈریشن کے چیئرمین میاں راحت علی بھی موجود تھے۔

تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور نقد انعامات تقسیم کیے۔