گل ولی ولی خیل اور گرگر خیل میں صوبائی وزیرِ مذہبی امور و اقلیتی امور سید محمد عدنان قادری کے فنڈز سے تعمیر کی گئی پروٹیکشن وال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں ناظم حاجی مدیر آفریدی، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما محمد حکیم، پی ٹی آئی رہنما اور سابق وی سی 14 کے چیئرمین انوار شاہین آفریدی نے مشترکہ طور پر پروٹیکشن وال کا افتتاح کیا۔

تقریب میں صوبائی وزیر کے فوکل پرسن مونا شعیب قادری، مولانا تاج علی شاہ، پی ٹی آئی کے دیگر کارکنان اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر اہلیانِ علاقہ نے پروٹیکشن وال کی تعمیر پر صوبائی وزیر سید محمد عدنان قادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل میں کمی آئے گی، جبکہ قیمتی املاک کے تحفظ اور عوام کی سہولت میں بھی مدد ملے گی۔