چارسدہ: شبقدر کے علاقے مٹہ مغل خیل میں 6 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق خواجہ وس تھانے کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کا ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی شبقدر عبدالرشید خان کو ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس عمران خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر مبینہ ملزم تک رسائی حاصل کرکے اسے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ خواجہ وس منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تفتیش میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔
