ضلعی انتظامیہ خیبر کے مطابق طورخم بارڈر کے ذریعے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل بدستور جاری ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 4,456 افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیجا گیا ہے۔

رضاکارانہ اور جبری واپسی

14 اپریل کو رضاکارانہ واپسی کے تحت 2,787 افغان شہری اپنے وطن واپس گئے۔

اس کے علاوہ جبری بے دخلی کے عمل کے تحت 1,669 افراد کو افغانستان روانہ کیا گیا۔ واپس جانے والوں میں اے سی سی ، پی او آر  کارڈ ہولڈرز اور بغیر دستاویزات کے حامل افراد شامل ہیں۔

مجموعی اعداد و شمار

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یکم اپریل 2025 سے اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 59 ہزار سے زائد افغان شہریوں کی وطن واپسی مکمل ہو چکی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ طورخم بارڈر پر یہ عمل تاحال جاری ہے اور حکومتی پالیسی کے مطابق آئندہ بھی جاری رہے گا۔