آسٹریلیا میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پہلی بار ایک خاتون کو آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے۔

حکومتی اعلان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سوسن کوائل جولائی میں آسٹریلوی فوج کی کمان سنبھالیں گی۔ وہ موجودہ آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹیورٹ کی جگہ لیں گی۔ اس وقت سوسن کوائل چیف آف جوائنٹ کیپیبیلیٹیز کے عہدے پر فائز ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب آسٹریلوی دفاعی ادارے فوج میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں آسٹریلوی فوج کو جنسی ہراسانی اور امتیازی سلوک جیسے مسائل پر تنقید کا سامنا رہا ہے، اور یہ فیصلہ اصلاحات کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔