لنڈی کوتل کے علاقے اشخیل میں منعقد ہونے والا مغاز شہید کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر ہو گیا۔ فائنل میچ میں سدیس 11 کرکٹ کلب نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ امجد کرکٹ کلب رنر اپ رہا۔

فائنل میچ کے موقع پر اشخیل کے کثیر تعداد میں شائقینِ کرکٹ نے شرکت کی اور پورا میدان جوش و خروش سے بھر گیا۔ شائقین نے دونوں ٹیموں کی بہترین کھیل پر بھرپور داد دی۔

اختتامی تقریب میں لنڈی کوتل فلاحی تنظیم کے صدر اختر علی شینواری، حاجی الیاس شینواری، حاجی سرتاج شینواری اور چوٹا نواب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کے دوران کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ فاتح ٹیم سدیس 11 کرکٹ کلب کو خصوصی ٹرافی پیش کی گئی جبکہ رنر اپ ٹیم امجد کرکٹ کلب کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔

مہمانانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس قسم کے کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں اور علاقے میں اتحاد، بھائی چارے اور کھیلوں کے فروغ کا باعث بنتے ہیں۔

آخر میں شائقین اور منتظمین نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی ایسے سپورٹس ایونٹس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔