ضلع خیبر کے ممبر صوبائی اسمبلی، صاحبزادہ محمد عدنان قادری، اور ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن بلال شاہد راؤ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل انعام اللہ وزیر، تحصیلدار ملک حاجی تیمور آفریدی اور ایم پی اے کے فوکل پرسن مولانا شعیب قادری نے لوئے شلمان شین پوخ کے متاثرہ 35 خاندانوں میں فوڈ راشن پیکج تقسیم کیے۔

یہ اقدام حالیہ پاک افغان سرحدی کشیدگی کے باعث متاثرہ خاندانوں کے لیے کیا گیا، تاکہ ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کے حکام نے متاثرین کو یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

متاثرہ خاندانوں نے رمضان المبارک کے موقع پر راشن پیکج فراہم کرنے پر ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد عدنان قادری اور ڈپٹی کمشنر خیبر سمیت دیگر ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔