کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 5 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 373 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 51 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 980 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
